تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بلے بازی کی دعوت دی ہے۔
پہلا میچ منسوخ ہونے کی وجہ بقیہ دونوں میچ اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں اور سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے ٹیمیں زور آزمائی کریں گی۔
جنوبی افریقہ کے نو منتخب کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے کہا کہ پہلا میچ بارش کے سبب نا ہونے کی وجہ سے ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ آئندہ برس ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے لیے زیادہ زیادہ میچز کھیلنا ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔