نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کے تین اہم بلے بازوں کو کیوی گیند بازوں نے سستے میں نپٹا دیا۔
عالمی کپ میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما ایک رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے سلامی بلے باز لوکیش راہل اور کپتان وراٹ کوہلی بھی ایک ایک رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔