سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے مینک اگروال اور پرتھوی شا نے پاری کی شروعات کی جو بھارتی ٹیم کی نئی اوپننگ جوڑی ہے۔
سریئس ایئر کی بہترین سنچری (103)، لوکیش راہل کے (88) اور وراٹ کوہلی کے (51) رنز کے بدولت بھارت نے پہلی اننگ میں مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔
بھارت کا پہلا وکٹ 50 رنز کے اسکور پر پرتھوی شا کا گرا۔ وہ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اس کے فوری بعد مینک اگروال (32) رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی جانب سے تیسرے وکٹ کے لیے سریئس ایئر اور کپتان وراٹ کوہلی کے درمیان 102 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ وہیں چوتھے وکٹ کے لیے ایئر اور راہل کے درمیان 130 رنز کی بڑی شراکت داری ہوئی۔
بھارت کے جانب سے سریئس ایئر نے 107 گیندوں پر 103، لوکیش راہل 64 گیند پر تین چوکے اور چھ سکسر کی مدد سے 88 رنز، وراٹ کوہلی نے 51 اور کیدھار جادھو نے 26 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے جانب سے ٹیم ساودی نے 2، گرینڈ ہوم اور ایش سوڑھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔