ETV Bharat / sports

'سیکورٹی کے لحاظ سے پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے بھارت' - پی سی بی سربراہ احسان مانی

پاکستان میں ایک دہائی بعد باہمی ٹسٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اب سیکورٹی کے لحاظ سے پڑوسی ملک ہندوستان کو ہی زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

'سیکورٹی کے لحاظ سے پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے بھارت'

author img

By

Published : Dec 23, 2019, 7:54 PM IST

لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر ہوئے سال 2009 میں دہشت گردانہ حملے کے ایک دہائی بعد پاکستان کی سر زمین پر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ زبردست سیکورٹی کے بیچ سری لنکا کے خلاف پیر کو ختم ہوئی دو میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے ایک۔صفر سے جیت درج کی۔

'سیکورٹی کے لحاظ سے پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے بھارت'
'سیکورٹی کے لحاظ سے پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے بھارت'

پی سی بی سربراہ احسان مانی نے پاکستان کے دوسرے میچ میں 263 رنز کی جیت اور سیریز پر قبضہ کے بعد کہا کہ سیکورٹی کے لحاظ سے بھارت میں مزید خطرہ ہے۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کی ایک ویب سائٹ سے کہا، "ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان محفوظ ہے اگر کوئی یہاں نہیں آرہا ہے تو اسے ثابت کرنا چاہیے کہ یہ محفوظ نہیں ہے۔ اس وقت تو سیکورٹی کے لحاظ سے پاکستان کے بجائے ہندوستان میں مزید خطرہ ہے۔ "

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف یہ سیریزایک بڑی تبدیلی لے کر آئے گی۔ انہوں نے کہا، "کسی کو بھی سیکورٹی انتظامات پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے۔پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ کامیاب ٹسٹ سیریز منعقد کی ہے۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات کے لیے یہ اہم ثابت ہوگی۔ میڈیا اور شائقین نے بھی دنیا بھر میں ہماری بہت اچھی شبیہہ بنائی ہے۔
"
پاکستان کی اب جنوری میں بنگلہ دیش کے ساتھ تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 اور دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کا منصوبہ ہے لیکن بنگلہ دیش کی جانب سے فی الحال پاکستان میں کھیلنے پر پوزیشن واضح نہیں ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.