ETV Bharat / sports

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: روہت اور اشون کا دھمال

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارت کے روہت شرما اور روی چندرن اشون نے درجہ بندی میں بہتری کی۔

ICC Test Rankings
ICC Test Rankings
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 8:58 PM IST

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما آٹھویں جبکہ اشون گیند بازوں میں تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

احمدآباد میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں 11 وکٹ لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل 30 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اکشر پٹیل
اکشر پٹیل

احمدآباد کی اسپن معاون پچ پر روہت شرما نے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ 66 اور دوسری اننگ میں ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے تھے۔ ان کے 742 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں جو ان کی پچھلی 722 کی سب سے بڑی ریٹنگ سے 20 پوائنٹس زیادہ ہیں۔

روہت شرما کی گزشتہ بہترین ریٹنگ اکتوبر 2019 میں تھی جب وہ 10 ویں نمبر پر تھے۔ فی الحال کپتان وراٹ کوہل پانچویں جبکہ چیتیشور پجارا 10 ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ روی چندرن اشون نے تیسرے ٹیسٹ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے 400 وکٹ بھی پورے کر لیے۔ وہ اب گیندبازی کی رینکنگ میں تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

روی چندرن اشون
روی چندرن اشون

اشون کے اب 823 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ دوسرے مقام پر قابض نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر سے محض دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔

اشون آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں 346 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں اور اشون اب چوتھے نمبر پر براجمان بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے محض 6 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ شکیب کے 352 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ نے تین مقام کی بہتری کرکے ٹاپ 30 میں جگہ بنا لی ہے۔ لیچ اب 28 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف ابھی تمام میچوں میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھی رواں سیریز آل راؤنڈر کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ روٹ نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اب وہ 16 مقام کی چھلانگ کے ساتھ گیند بازوں کی درجہ بندی میں 72 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر 13 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں تاہم انہوں نے بلے بازی میں اپنا تیسرا مقام گنوا دیا ہے اور چوتھے مقام پر کھسک گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.