ETV Bharat / sports

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیم انڈیا چوتھے مقام پر - اردو نیوز کرکٹ

بھارت چنئی میں منگل کو پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 227 رن کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پہلے سے چوتھے مقام پر کھسک گیا ہے، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

icc test ranking: team india 4th number in test ranking
بھارت پہلے سے چوتھے مقام پر کھسکا
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 6:00 PM IST

چنئی ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ 70.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 70.0 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 69.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت 68.3 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیریز پوری ہوچکی ہے اور اس نے جون میں لارڈس میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنالی ہے، کیونکہ اس کی حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں آنی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے چار میچوں کی یہ سیریز 1-2یا 3-1کے فرق سے جیتنی ہے جبکہ انگلینڈ کو 3-1، 3-0یا 4-0سے جیت حاصل کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:

چنئی ٹسٹ میں بھارت کی 227 رنوں سے شکست

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا اور وہ اب تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی امیدیں بھارت۔ انگلینڈ سیریز کے نتیجہ پر ٹکی ہیں اور اس سیریز کا ڈرا ہونا ہی اسے فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.