ETV Bharat / sports

آئی سی سی درجہ بندی میں جیمس اینڈرسن کی لمبی چھلانگ - پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جیمس اینڈرسن نے آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

jimmy
jimmy
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 9:30 PM IST

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکرگی کے بعد جیمس اینڈرسن ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ بالرز کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

حالانکہ تازہ درجہ بندی میں بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے وہ 9 ویں پوزیشن پر ہیں۔

جیمس اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس دوران وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹ کے جادوئی عدد تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

جیمس اینڈرسن
جیمس اینڈرسن

اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے پر پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

ساؤتھمپٹن میں مشکل حالات میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں اپنے کرئیر کی 17 ویں سنچری اسکور کرنیوالے اظہر علی کی عالمی درجہ بندی میں 11 درجے ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ درجہ بندی کے بعد اظہر علی اب 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم نے رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے اظہر علی نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 0 اور 18 جبکہ دوسرے میچ کی واحد اننگز میں 20 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اظہر علی نے اپنے 81 ویں ٹیسٹ میچ میں حریف بالرز کے سامنے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں مدد کی تھی۔

دوسری جانب سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں 11 اور دوسری میں 63 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیلنے والے بابراعظم اپنے پانچویں مقام پر(797 پوائنٹس) برقرار ہے۔

آئی سی سی کی تازی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ (911 پوائنٹس) پہلے، وراٹ کوہلی (886پوائنٹس) دوسرے، مارنس لبوشین (827 پوائنٹس) تیسرے اور کین ولیمسن (812 پوائنٹس) چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ سرفہرست گیند بازوں میں پاکستان کا کوئی بالر شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے محمد عباس 13 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پارٹ ٹائم بالر فواد عالم 22 درجہ بہتری کے ساتھ 94 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں جب کہ اسد شفیق نے 109 ویں پوزیشن سے 100 ویں پوزیشن پر ترقی پائی ہے۔

انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن سر فہرست 10 گہند بازوں میں شامل ہیں اور رینکنگ میں ان کا آٹھواں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی آل راونڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ سیریز میں پاکستان کی جانب سے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 3 درجے ترقی پاکر بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں 72 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی رینکنگ میں موجود پاکستان کے ٹیسٹ کھلاڑیوں میں اسد شفیق 26 ویں، شان مسعود 29 ویں اور عابد علی 59 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

طویل طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عباس کی عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔وہ 8 ویں سے 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجے تنزلی کے بعد 23 ویں، شاہین آفریدی 33 ویں اور نسیم شاہ 57 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بالر جیمس اینڈرسن کی عالمی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ وہ اب محمد عباس کی جگہ 8 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اورنیوزی لینڈ کے نیل ویگنر بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.