ETV Bharat / sports

راہل دوسرے مقام پر برقرار - پاکستان بابر اعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر بنے ہوئے ہیں

بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی تازہ آئی سی سی ٹی -20 رینکنگ میں 10 ویں مقام پر پھسل گئے جبکہ لوکیش راہل نے دوسرے مقام پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی
راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 8:42 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:55 PM IST

بھارت نے نیوزی لینڈ کے دورے میں ٹی -20 سیریز 5-0 سے جیتی تھی۔ ٹی -20 رینکنگ میں پاکستان بابر اعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر بنے ہوئے ہیں۔ راہل نے ٹی -20 سیریز میں 224 رن بنائے تھے اور ان کا اس فارمیٹ میں 56 کا شاندار اوسط ہے۔راہل کے 823 پوائنٹس ہیں اور اعظم سے ان کا فاصلہ 56 پوائنٹس کا ہے۔

راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی
راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی

بھارتی کپتان وراٹ کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ 9 ویں سے 10 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں ۔نائب کپتان روہت شرما 11 ویں مقام پر برقرار ہیں۔شکھر دھون 23 ویں، شريس ایر 57 ویں، منیش پانڈے 60 ویں اور رشبھ پنت 99 ویں مقام پر ہیں۔بولنگ میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پہلے نمبر پر بنے ہوئے ہیں ۔

بھارتی فاسٹ بولر جسپريت بمراه مشترکہ ​​12 ویں نمبر پر ہیں جبکہ واشنگٹن سندر 20 ویں، يجویندر چہل مشترکہ ​​30 ویں، کلدیپ یادو 46 ویں، نوديپ سینی 70 ویں اور رویندر جڈیجہ 74 ویں مقام پر ہیں۔

راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی
راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم اس وقت سرفہرست بلے باز ہیں۔۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ ہیں ، جبکہ گیندبازی اور اور آل راؤنڈکی فہرست میں افغانستان کے راشد خان اور محمد نبی قیادت کر رہے ہیں ۔

راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی
راہل دوسرے مقام پر مضبوط، وراٹ کی تنزلی

انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن اور جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر تبریز شمسی دونوں باترتیب بلے بازی اور گیند بازی کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی فہرست میں ٹاپ ٹین میں داخل ہوگئے ہیں ۔ان دونوں کھلاڑیوں نے اپنے مابین تین میچوں کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔

مورگن نے اس سریز میں 170 کے اسٹرائیک ریٹ سے تین اننگز میں 136 رنز بنائے تھے اور وہ واحد ایسے بلے باز تھے جنہوں نے سیریز میں دو مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیا ۔ وہ ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کے نائب روہت شرما کو پیچھے دھکیلتے ہوئے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔

گیند بازوں کے شعبے میں تبریز شمسی نو پائدان کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ 10 میں داخلہ حاصل کیا ، وہ اس درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر قابض ہیں ۔ جبکہ عادل راشد نے اینڈیل پہلوکیو کی جگہ چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں شاندار پانچ وکٹ حاصل کرنے اور فیصلہ کن آخری اوور پھینکنے کی ذمہ داری نبھانے والے ٹام کیورن28 پائدان کی چھلانگ لگاتے ہوئے 30 ویں مقام پر پہنچ گئے ۔کیورن کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم کو دو رنز سے فتح حاصل ہوئی تھی ۔

جہاں تک آل راؤنڈرز کی بات ہے تو اس ضمن میں ڈیوائن پریٹوریئس واحد کامیاب ترین کھلاڑی رہے جنہوں نے 39 پائدان کی طویل جست کے ساتھ 46 واں مقام حاصل کیا ، جبکہ بین اسٹوکس نے کیریئر کی اعلی درجہ بندی 30 واں مقام حاصل کیا ۔

انگلینڈ نے ٹیم کی درجہ بندی میں اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے اور سیریز میں اس کی شاندار کامیابی نے انہیں دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے دو پوائنٹس قریب پہنچادیا ہے ۔

ٹی -20 کی آل راؤنڈر کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ہندوستانی شامل نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.