ETV Bharat / sports

رشبھ پنت، جو روٹ اور پال اسٹرلنگ آئی سی سی ایوارڈ کے لیے نامزد - cricket latest news

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو 'مین پلیئر آف دی منتھ' ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

رشبھ پنت
رشبھ پنت
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 8:16 PM IST

آئی سی سی نے حال ہی میں ہر ماہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو 'پلیئر آف دی منتھ' کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے آئی سی سی نے تین مرد کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔

بھارت کے 23 سالہ جارحانہ بلے باز رشبھ پنت نے حال ہی میں اختتام پذیر سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔ انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں 97 اور چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ناٹ آوٹ 89 رنز بنائے تھے جس کی بدولت ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت میں مدد ملی تھی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 228 اور 186 ر ن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ان کی اس اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر کلین سویپ کیا تھا۔

اس ایوارڈ کے لیے نامزد تیسرے کھلاڑی آئر لینڈ کے پال اسٹرلنگ نے متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے خلاف دو یک روزہ اور افغانستان کے خلاف تین یک روزہ میچ کھیلے جس میں انہوں نے تین سنچریاں بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ دورہ ملتوی

دریں اثنا خواتین کے زمرے میں پاکستان کی ڈیانا بیگ، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل اور ماریجین کاپ کو 'وومن پلیئر آف دی منتھ' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مرد اور خواتین پلیئر آف دی منتھ کے فاتحین کا اعلان مہینے کے دوسرے پیر کے روز آئی سی سی کے ڈیجیٹل چینلز پر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.