ETV Bharat / sports

دھونی کو آئی پی ایل کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں: کندامبی سری کانت

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:59 PM IST

بیڈمنٹن کے ہندوستان کے کھلاڑی کِندامبی سری کانت کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے بہت خواہش مند ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی
مہندر سنگھ دھونی

آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا اور گذشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے دھونی باہر چل رہے ہیں اور ایک طویل عرصے کے بعد میدان میں واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرشمائی کرکٹر جس نے کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا

دھونی کے پرستار ایک طویل عرصے سے انہیں میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے منتظر ہیں اور سری کانت اس ضمن میں اپنا تجسس روک نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر دھونی کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ سری کانت نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ آئی پی ایل کی خبر سن کر خوشی ہوئی ہے۔ میں دھونی کو ایک بار پھر میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کا بہت خواہش مند ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد رواں سال 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا۔ ادھر آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے کہا کہ آئی پی ایل 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.