ETV Bharat / sports

کوہلی کے نام اور کتنے ریکارڈ؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف 66 رنز کی اننگ کے ساتھ ہی رواں عالمی کپ میں لگاتار پانچویں نصف سنچری بنائی۔

کوہلی کے نام اور کتنے ریکارڈ؟
author img

By

Published : Jul 1, 2019, 10:51 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:06 PM IST

وراٹ کوہلی نے عالمی کپ میں لگاتار پانچ نصف سنچری بنانے کے معاملے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے، اسمتھ نے سنہ 2015 عالمی کپ میں لگاتار پانچ نصف سنچری بنائی تھی اور اپنی ٹیم کو عالمی کپ خطاب دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ

کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف 66 رنز کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 72 رنز، افغانستان کے خلاف 67 رنز، پاکستان کے خلاف 72 رنز اور آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز بنائے تھے۔

اسی کے ساتھ عالمی کپ وراٹ کوہلی عالمی کپ میں لگاتار پانچ نصف سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں عالمی کپ میں آسٹریلیائی کپتان ارن فنچ اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی لگاتار چار نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کوہلی نے سابق بھارتی بلے باز راہل دراوڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی سرزمین پر سب سے زیادہ رن بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 1, 2019, 11:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.