ETV Bharat / sports

حسن علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر - حسن علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

فاسٹ بالر حسن علی چوٹ کے سبب سری لنکا کے خلاف اپنے گھریلو میدان پر ایک دہائی بعد ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی  ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

حسن علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

author img

By

Published : Nov 30, 2019, 8:08 PM IST

پاکستانی فاسٹ با لر حسن علی کو گزشتہ ہفتے قائد آعظم ٹرافی میں مرکزی پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کے خلاف میچ میں حصہ لینا تھا لیکن پسلی میں درد کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے۔

ان کا احتیاطا اسکین کرائے گئے جس میں پسلیوں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی نے جاری بیان میں کہاکہ حسن کے فریکچر کو ٹھیک ہونے میں کم از کم چھ ہفتے کا وقت لگے گا اور پھر انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبی لٹیشن پاس کرنا ہوگا۔

حسن پیٹھ میں درد کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف بھی تین ٹی -20 میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ وہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے 53 ون ڈے اور 30 ​​ٹوئنٹی 20 میچوں اور نو ٹسٹ میچوں میں کھیل چکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم فی الحال آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور 11 دسمبر سے اپنی زمین پر سال 2009 کے بعد پہلی بار دو ٹسٹ سیریز منعقد کرے گی جس میں سری لنکا کے خلاف دو میچ کھیلے گی جو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Intro:Body:

BENGAL

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.