ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی اننگز لڑکھڑائی - انگلینڈ نے دووکٹوں کے نقصان پر 39 رن

نیوزی لینڈ کے 375رنوں کے جواب میں انگلینڈ نے  اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 39 رن بنا لئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی اننگز لڑکھڑائی

author img

By

Published : Nov 30, 2019, 3:01 PM IST

ہیملٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے دووکٹوں کے نقصان پر 39 رن بنا لیے ہیں۔ دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک جوئس برنس 24 رن اور کپتان جوروٹ چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے بلے باز پیٹرسیبلے(چاررن) اورجو ڈینلی(چاررن)بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹم ساؤتھی نے سیلبلے کو جبکہ ہنری نے ڈینلی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے کل کے اسکور پر تین وکٹوں کے نقصان پر 173 رنوں سے آ گے کھیلتے ہوئے 375رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹام لیتھم اپنے کل کے اسکور میں چاررنوں کااضافہ کرتے ہوئے 105 رن بنا کر براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگیے۔نکولس ہنری بھی16 رن بنا کر چلتے بنے۔

وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ اور ڈیرل میشل نے چھٹے وکٹ کے لیے 124 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔بی جے واٹلنگ 55 رن بنا کر براڈ کے شکار ہوئے۔براڈ نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے ڈیرل میشل کو73 رنوں کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 129.1 اوورز میں 375 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس براڈنے چار وکٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ کرس ووکس کو تین،سیم کورین کو دوجبکہ جوفری آرچرے کو ایک وکٹ ملا۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.