دنیش رینا کو دہلی سے منسلک کوشامبی کے یشودا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یشودا ہسپتال کے ڈاکٹر انکت نے بتایا کہ دنیش رینا کو نمونیا بھی ہوا ہے، اس کے علاوہ وہ ذیابطیس کے بھی مریض ہیں۔حالانکہ ہسپتال میں داخل کرنے کے بعد ان کی حالت میں سدھار آیا ہے، اور انہیں فی الحال بخار بھی نہیں آرہا ہے، دنیش کا کووڈ علاج شروع کردیا گیا ہے۔
ہسپتال کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سریش رینا خود اپنے بھائی کو داخل کرانے آئے تھے، دنیش رینا خود ایک رنجی پلیئر ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک اسکول بھی چلاتے ہیں، جہاں وہ بہت سے قومی کھیلوں کے طلبا کو تربیت بھی دیتے ہیں۔راجن نگر کے علاقے میں دنیش رائنا کا مکان ہے۔
ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دنیش رینا کو داخل کیا گیا تھا، لیکن رات سے اب تک ان کی حالت میں سدھار سے ایسا لگتا ہے کہ وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گے۔