ETV Bharat / sports

سابق کرکٹر سید صبا کریم کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر، بلے باز اور سابق چیف سلیکٹر سید صبا کریم آج ریاست بہار کے ضلع ارریہ پہنچے، جہاں انھوں نے ضلع میں کرکٹ کے تئیں کھلاڑیوں کی دلچسپی اور اس کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں گفتگو کی۔

former indian cricketer syed saba karims exclusive interview with etv bharat
سابق کرکٹر سید صبا کریم کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 8:51 PM IST

ریاست بہار میں ضلع ارریہ کرکٹ یونین کی دعوت پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز اور سابق چیف سلیکٹر سید صبا کریم ضلع ارریہ پہنچ کر ضلعی کرکٹ یونین کے عہدے داران سے ملاقات کرکے ضلع میں کرکٹ کے تئیں کھلاڑیوں کی دلچسپی اور اس کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں گفتگو کی۔

سابق کرکٹر سید صبا کریم کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سید صبا کریم نے کہا کہ ارریہ میں باصلاحیت کرکٹرز کی کمی نہیں ہے، میں نے یہاں کے کھلاڑیوں کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے اور یہی معلوم کرنے کے لیے ارریہ تشریف لایا ہوں تاکہ صحیح صورتحال سے واقف ہو سکوں۔

سید صبا کریم نے کہا کہ بہار کے کھلاڑی اب اپنی صلاحیت کی وجہ سے اپنی شناخت عالمی سطح پر بھی متعارف کرا رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں سید صبا کریم نے کہا کہ پہلے بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کو منظوری نہیں ملی ہوئی تھی مگر ابھی تیس سال قبل بی سی سی آئی سے بھی منظوری مل گئی ہے تو اب یہاں کے کھلاڑیوں کو کسی دوسری ریاست کی جانب سے کھیلنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سید صبا کریم نے کہا کہ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ بہار میں بھی ایک عالمی سطح کا قومی کرکٹ گراؤنڈ تعمیر ہوسکے، تاکہ ارریہ میں بھی بین الاقوامی کھلاڑی آسکیں، مگر اس کے لیے جو سہولیات درکار ہیں وہ ابھی بہار میں موجود نہیں ہیں، اس وجہ سے یہاں قومی سطح پر کرکٹ نہیں ہو پا رہا ہے۔

سید صبا کریم کی پیدائش 14 نومبر 1967 کو ریاست بہار کے پٹنہ میں ہوئی، وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر تھے، صبا کریم بھارت کے لیے ایک ٹیسٹ، 34 یک روزہ اور 120 فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ صبا کریم کو یکم جنوری 2018 کو بی سی سی آئی نے جنرل منیجر، کرکٹ آپریشنز کے طور پر مقرر کیا تھا، 27 ستمبر 2012 کو صبا کریم کو مشرقی زون سے قومی سلیکٹر کے طور پر بھی مقرر کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.