ETV Bharat / sports

کوچ کے عہدے سے بہتروداعی ہوسکتی تھی: انل کمبلے - اردو خبر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ انل کمبلے کو ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر انھیں کوئی ملال نہیں ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ ان کی اس عہدے سے وداعی بہتر طور پر کی جاسکتی تھی۔

انل کمبلے
انل کمبلے
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 6:27 PM IST

سابق کپتان انل کمبلے سنہ 2016 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے تھے لیکن ٹیم کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ اختلافات ہونے کی وجہ سے جون سنہ 2017 میں چمپئنز ٹرافی کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ کے بعد ایسی خبریں آرہی تھیں کہ وراٹ نے بی سی سی آئی کو یہ رپورٹ دی تھی کہ ٹیم کے کھلاڑی کوچ انل کمبلے کے طرز عمل سے خوش نہیں ہیں۔

کمبلے نے زمبابوے کے میڈیم پیسر میپومیلو بانگوا کے ساتھ ایک انسٹاگرام چیٹ کے دوران کہا کہ 'بھارتی ٹیم کے ساتھ سن 2016 سے 2017 تک کا میرا سفر حیرت انگیز تھا۔ ٹیم نے اس ایک سال میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا'۔

قابل ذکر ہے کہ کمبلے کے دور میں ہی بھارتی ٹیم ٹیسٹ میں نمبر ون بن گئی تھی۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اس کے ہی گھر اور نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو اپنے گھر پر شکست دی تھی۔

انل کمبلے کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 17 ٹیسٹ میچوں میں سے 12 میچ جیتے جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کمبلے نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹیم انڈیا کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مجھے عہدہ چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ مجھے آگے جانا پسند تھا۔ میں جانتا ہوں کہ کوچ کو ہٹانے کا طریقہ اور بہتر ہوسکتا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'لیکن یہ بھی سچ ہےکہ بحیثیت کوچ آپ جانتے ہو کہ کب آپ کو یہ ذمہ داری ترک کرنا ہوگی۔ یہ کوچ ہی ہے جو سبکدوش ہونا چاہتا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اس ایک سال میں ایک اہم کردار ادا کیا'۔

خیال رہے کہ انل کمبلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اور ان کی نو سالہ مدت پوری ہونے میں ابھی ایک سال باقی ہے۔

ان کی صدارت میں کورونا کے بحران کے وقت کرکٹ کی واپسی کے لئے نئے رہنما خطوط لائے گئےہیں جس میں گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی بھی شامل ہے۔کوچنگ کی حیثیت سے وہ آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کے لئے کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

کمبلے یہ بھی کہنا ہے کہ 'پنجاب کی ٹیم آئی پی ایل کے 12 سیزن میں کارکردگی میں مستقل نہیں رہی ہے اور یہ ایک چیلنج ہے۔ میں ڈریسنگ روم میں دوبارہ شمولیت کا منتظر ہوں میری آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی کی میعاد بھی ختم ہونے والی ہے، آئی سی سی کا رکن بننا بہت اچھا تھا جہاں ہمارے اپنے انداز میں تعاون کرنا خاص بات ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.