ETV Bharat / sports

پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے ٹکٹوں فروخت - ایڈن گارڈن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لئے شائقین میں جوش عروج پر پہنچ گیا ہے اور تین دن میں فروخت کی جانے والی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت دو ہی دن میں مکمل ہو چکی ہے۔

پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے ٹکٹوں فروخت
author img

By

Published : Nov 7, 2019, 7:30 PM IST

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (کیب) نے جاری بیان میں بتایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایڈن گارڈن پر 22 سے 26 نومبر تک کھیلے جانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کو لے کر لوگوں میں ابھی سے کافی جوش و خروش ہے اور پہلے تین دنوں میں آن لائین فروخت کی جانے والی ٹکٹوں کی 30 فیصد فروخت مکمل ہو چکی ہے جبکہ چوتھے دن کے لئے بیچی جانے والی 3500 ٹکٹ بھی فروخت ہو گئی ہیں۔

سی اے بی کے مطابق عالمی کینسر ٹرسٹ کی مدد سے 20 چھاتی کے کینسر میں مبتلا میچ کے پہلے دن موجود رہیں گے جن کا استقبال کرنے کے لئے کیب افسران موجود رہیں گے۔ تیسرے دن کینسر مریضوں کو ایڈن گارڈن میں کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر سورو گنگولی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ کے فارمیٹ میں کھیلنے اترے گا جس سے وہ ہمیشہ منع کرتا رہا تھا۔

اس میچ کے لیے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے تاریخی ایڈن گارڈن میدان پر بڑےنظم کی تیاریاں کی ہیں جہاں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی پہلے دن موجود رہیں گی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھی اس موقع پر موجود رہنے کی امید ہے۔ کرکٹ کے علاوہ شطرنج کے کھلاڑی وشوناتھن آنند، ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا، شٹلر پی وی سندھو، مکے باز ایم سی میری کوم اور شوٹر ابھینو بندرا کے بھی یہاں موجود رہنے کی امید ہے۔

سی اے بی کے مطابق میچ کے پہلے دو دنوں میں بھارت ٹیم کے سابق کپتانوں کو بھی خصوصی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے بھی یہاں آنے کی امید ہے جبکہ کرکٹ ایسوسی ایشن ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کیلئے چیریٹی میچ بھی منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

Intro:Body:

THURSDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.