ETV Bharat / sports

'فیوچرٹور پروگرام میں تبدیلی لازمی'

سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین نے کہاکہ انڈین پریمیئرلیگ کے سبب آئی سی سی کے فیوچرٹور پروگرام میں تبدیلی لازمی ہے۔

آئی پی ایل کےلئے فیوچرٹور پروگرام میں تبدیلی لازمی

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 1:28 PM IST

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے کہاکہ کوروناوائرس کے سبب بین الاقوامی کرکٹ کلینڈر کو ایک بار پھر سے تیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غیریقینی صورتحال کے سبب آ ئی سی سی کے تمام فیوچرٹور پروگرام ملتوی کردئے گئے ہیں۔

آئی پی ایل کےلئے فیوچرٹور پروگرام میں تبدیلی لازمی
آئی پی ایل کےلئے فیوچرٹور پروگرام میں تبدیلی لازمی

انہوں نے کہاکہ حالات کے مدنظرگزشتہ فیوچرٹورپروگرام کوملتوی کرکے نئے کرکٹ کلینڈر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام سیریز اور ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق کھیلاجاسکے۔

سابق کپتان نے کہاکہ کوروناوائرس کے سبب تمام کرکٹ مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ فیوچر ٹورپروگرام میں بھی تبدیلی لازمی ہے۔ اگر اس میں تبدیلی نہیں کی گئی تو انڈین پریمیئر لیگ کا انعقاد خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔

ایچ سی ایل کے صدرکا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ کلینڈر کے لئے اہم ٹورنامنٹ ہے۔ مقامی اوربین الاقوامی کرکٹرز کے لئے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل کے لئے فیوچر ٹورپروگرام میں تبدیلی ضروری ہے ۔

محمداظہرالدین کے مطابق آئی پی ایل نہ ہونے کی صورت میں نہ صرف فرانچائزی کوبلکہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن سمیت تمام اداروں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا کرناپڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد اظہرالدین بھارت کی جانب سے 99 ٹیسٹ میچ اور 334 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.