جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے مہندر سنگھ دھونی کو دنیا کا بہترین کپتان اور کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس دھونی اور استحکام وہ دو بڑے عوامل ہیں جنہوں نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو اب تک انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی کامیاب ٹیموں میں شامل کیا ہے۔
وہ بھارت میں کھیلنے والے ٹی ٹوئنٹی اور وائٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اگر آپ انہیں قائد کی حیثیت سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ کامیابی حاصل کرنے کی کلید ثابت ہوں گے کیونکہ دھونی جانتے ہیں کہ کس کھلاڑی سے کس طرح اس کی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرانا ہے ۔