کورونا کی وجہ سے کرکٹ سمیت تمام کھیل بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران تمام کھلاڑی گھر میں رہ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وقار یونس نے کورونا کی وجہ سے بنی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مشکل گھڑی ہے لیکن کھلاڑیوں کے لئے وقت کے صحیح استعمال کرنے کا بھی اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ کورونا کی وجہ سےلاک ڈاؤن کی پوزیشن کب تک بنی رہے گی۔ اگر اگلے دو ماہ کے دوران حالات معمولات پر آجاتے ہیں تو اس سے پریشانی نہیں ہوگی۔ یہ کھلاڑیوں کے لئے موقع بھی ہے کہ وہ گھر میں رہ کر جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں اور خاص کر وہ چیزیں جو انہیں مثبت اور حوصلہ مند رکھیں۔