ETV Bharat / sports

حالات کے ساتھ سمجھوتہ قیادت کی اہم خصوصیات میں سے ایک - سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ حالات کے ساتھ سمجھوتہ قیادت کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے اور ایک اچھا لیڈر وہی ہے جو اپنی ٹیم کے ساتھیوں کی مہارت کو فروغ دیتا ہے۔

حالات کے ساتھ سمجھوتہ قیادت کی اہم خصوصیات میں سے ایک

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 4:57 PM IST

سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ حالات کے ساتھ سمجھوتہ قیادت کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔ایک اچھے لیڈر کو ہمیشہ اپنی ٹیم کے ارکان کی مہارت کو فروغ دینا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ جو کچھ بھی آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے اپنے اوپر یقین رکھنا بہت ضروری ہے۔آپ راہل ڈراویڈ کو یوراج سنگھ کی طرح نہیں بنا سکتے یا یوراج کو راہل دراوڑ نہیں بنا سکتے۔

حالات کے ساتھ سمجھوتہ قیادت کی اہم خصوصیات میں سے ایک
حالات کے ساتھ سمجھوتہ قیادت کی اہم خصوصیات میں سے ایک

گنگولی نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کے لئے ناکامی سب سے پہلی سیڑھی ہے اور آپ اس کا تجربہ کریں گے لیکن بعد میں آپ محسوس کریں گے کہ ایک بہتر کل آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

گنگولی نے اس دوران اپنی زندگی کے مختلف واقعات کے بارے میں بات چیت کی اور اپنے سفر، اصولوں اور کامیاب ہونے کے لئے نصیحتوں کو بھی شئیر کیا۔گنگولی نے ہفتہ کو ان اكیڈمی کی جانب سے منعقد ایک لائیو سیشن میں کئی نو آموزکھلاڑیوں کے سوالات کے بھی جواب دیئے۔

بی سی سی آئی صدر نے کہا کہ آپ جو بننا چاہتے ہیں اسے حاصل کرنے کے لئے آپ کو خود پر یقین کرنا ہوگا اور لوگوں سے یہ توقع نہ کریں کہ آپ ان سے کیسا برتاؤ کرنا چاہتے ہیں، انہیں جو وہ ہیں وہی رہنے دیں۔

دادا نام سے مشہور سورو گنگولی نے یہ بھی کہا کہ دباؤ کو ہینڈل کرنے کا واحد راستہ دباؤ کے ساتھ جینا ہے۔جتنا زیادہ دباؤ آپ سنبھالتے ہیں اتنا ہی زیادہ بہتر ہوتے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے لیڈر بھی غلطیاں کرتے ہیں لیکن اگر آپ کا فیصلہ درست ہے تو سب اپنے آپ صحیح ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے اور انہیں اپنے بہتر ورژن بننے کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔غلطیوں سے اپنا حوصلے کو کم نہ ہونے دیں، یہ بڑے ہونے کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی سے سبق لے کر آپ کامیابی کی جانب بڑھیں گے۔

دادا نے کہا کہ کامیابی کے لئے اپنا راستہ خود بنانا ہوگا اور ذہنی نظم و ضبط بہت اہم ہے۔اس بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے کہ دوسرے آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ لوگوں کے مختلف آراسے بے چین نہ ہوں اور توجہ مرکوز رکھیں اور پرسکون رہیں۔

گنگولی نے کہا کہ جو انہوں نے سنا اسے سن کر وہ مایوس ہو گئے تھے اور کپتانی سے استعفی دینے کو بھی تیار تھے۔ کچھ دیر بعد میں نے دیکھا کہ ہر کوئی ہنس رہا ہے

انہوں نے بتایا کہ ہربھجن نے پھر انہیں اس مذاق کے بارے میں بتایا تھا۔میں اس وقت کافی مایوس تھا اور تھوڑا سا حیران بھی۔تبھی ہربھجن نے کہا اپریل فول۔ گنگولی نے کہا کہ اس مذاق نے ان کے لئے اچھا کام کیا اور ان کی فارم واپس آ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.