ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میں کی دوسری اننگ میں بھی پاکستان کے سامنے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ فالوآن کھیلتے ہوئے پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز آؤٹ ہوکر پویلئین جا چکے ہیں۔
کپتان اظہرعلی اور بابراعظم کریز پر موجود ہیں۔ پہلے میچ میں سنچوری اسکور کرنے والے سلامی بلے باز شان مسعود تیسرے میچ کی دوسری اننگ میں بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور محض 18 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عابد علی کافی دیر تک وکٹ پر ٹکے رہے اور آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے ٹیم کے لئے 42 رنوں کی پاری کھیلی۔ عابد علی جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان اظہرعلی 29 اور بابراعظم 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز درکار ہیں۔
میچ کے چوتھے روز بھی بارش کا خلل رہا۔بارش کی وجہ سے میچ درمیان میں روکنا بھی پڑا۔
یہ میچ پاکستان کو جیتنا تقریبا نا ممکن ہے۔ پاکستان سیریز کا پہلا میچ ہار گیا تھا اور وہ اس سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے۔
اگر یہ میچ ڈرا رہتا ہے تب بھی پاکستان یہ سیریز0-1 سے ہار جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 583 رن بنائے تھے۔جس کی بنیاد پر پاکستان کو فالو آن کھیلنا پڑا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک کراؤلی نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کی تھی جبکہ جس ٹبلر نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے بہترین سینچری اسکور کی تھی۔