ETV Bharat / sports

'انگلینڈ اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے'

سری لنکا کے ہاتھوں دلچسپ میچ میں 20 رنز سے سنسنی خیز شکست برداشت کرنے والی دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اگلے میچ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف واپسی کرے گی اور سیمی فائنل میں پہنچے گی۔

ایون مورگن
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 10:04 PM IST

مورگن نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ یہ شکست مایوس کن تھی اور ہم نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں رکھتے ہیں اور اگلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف واپسی کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ 6 میچوں میں سے دو شکست اور چار جیت کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔

انگلینڈ کو اس کے بعد تین مشکل مقابلے کھیلنے ہیں جس میں آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیمیں شامل ہیں اور اگر وہ تینوں ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

انگلینڈ کے لیے اب تک معاملہ بالکل ٹھیک چل رہا تھا لیکن سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد اسے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

انگلینڈ کا اگلا مقابلہ لندن میں 25 جون کو دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا سے ہوگا۔ اس کے بعد 30 جون کو برمنگھم میں بھارت سے اور تین جولائی کو نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے۔

مورگن نے مزید کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں واپسی کا دم رکھتے ہیں اور یہی ہمارا مضبوط پہلو ہے،

انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل ٹورنامنٹ ہے اور ہمارے پاس دیگر مقابلوں میں بڑے مواقع ہیں اور ہمارا اگلا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا، ان کے خلاف گھر میں کھیلنا ہمیشہ ہی شاندار ہوتا ہے۔

مورگن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے سری لنکا کے خلاف بہترین گیند بازی کی اور انہیں معمولی اسکور پر روک دیا، لیکن اچھی شراکت نہیں ہونے کی وجہ سے ہمیں شکست کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لیے مقابلہ سخت تھا اور یہ گیند بازوں کا دن تھا، یہ ایسا ٹورنامنٹ ہے جہاں آپ کو حالات کے حساب سے کھیلنا ہے اور حالات کو تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

اوپنر جیسن رائے کے آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے پر انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ ابھی اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.