آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں اسٹیو اسمتھ کی ایک اور بہترین اننگ کی بدولت میزبان کے سامنے 383 رنز کا ہدف رکھا ہے۔
پہلی اننگ میں 196 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلیند کے خلاف 383 رنز کا ہدف رکھا ہے، اسٹیو اسمتھ نے پہلی اننگ میں 211 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ میں بھی انہوں نے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔
دوسری اننگ میں اسمتھ کے علاوہ میتھیو ویڈ نے 34 اور ٹم پین نے 23 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسٹورت براڈ نے 2 اور جیک لیچ کے حصے میں ایک وکٹ آئے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگ مین اسٹیو اسمتھ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 497 رنز بنائے تھے جس کے جواب میزبان انگلیند 301 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی تھی۔