ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تبدیلی

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 6:28 PM IST

فاسٹ بالر جوفرا آرچر دائیں کہنی میں درد کی وجہ سے انجیکشن لگنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں بالر جیمز اینڈرسن، وکٹ کیپر جوس بٹلر، آف اسپینر ڈوم بیس کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

England
انگلینڈ

انگلینڈ نے جمعہ کو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا اور چار تبدیلیاں کیں۔ دوسرا ٹیسٹ سنیچر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔

فاسٹ بالر جو فرا آرچر دائیں کہنی میں درد کی وجہ سے انجیکشن لگنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں بالر جیمز اینڈرسن، وکٹ کیپر جوس بٹلر، آف اسپینر ڈوم بیس کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

ان کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بالر اسٹوآرٹ براڈ، آف اسپینر معین علی، وکٹ کیپر بین فاکس، فاسٹ بالر اولی اسٹون اور کرس ووکس کو جگہ دی گئی ہے۔

ٹیم میں باقی سات کھلاڑی وہی ہیں جو پہلے ٹیسٹ میں تھے۔ انگلینڈ بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ 227 رنز سے جیتنے کے بعد چار میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ تیسرا اور چوتھا ٹیسٹ میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بیان میں آخری الیون کا اعلان سنیچر کی صبح میچ سے قبل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں پہلا سنو کرکٹ میچ

انگلینڈ ٹیم: جو روٹ (کپتان)، معین علی، اسٹوآرٹ براڈ، روری برنز، بین فاکس (وکٹ کیپر)، ڈین لارنس، جیک لیچ، اولی پوپ، ڈوم سیبل، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.