ETV Bharat / sports

انگلینڈ کا نیا عالمی ریکارڈ

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری یک روزہ میچ میں 351 رنز بناکر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

انگلینڈ کا نیا عالمی ریکارڈ
author img

By

Published : May 21, 2019, 3:33 PM IST

آخری یک روزہ میچ میں کپتان ایون مورگن اور جوئی روٹ کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو 352 رنز ہدف دیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انگلینڈ یک روز کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار چار مرتبہ 340 یا اس سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پانچ یک روز میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

انگلینڈ نے دوسرے میچ میں 373 رنز بنائے تھے، جبکہ تیسرے اور چوتھے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بالترتیب 359 اور 341 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے سامنے 351 رنز کا ہدف رکھا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ میچ میں پاکستان نے لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زائد رنز بنانے والی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد انگلینڈ نے اس ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.