ETV Bharat / sports

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 269رنز سے ہراکر وزڈن ٹرافی جیتی

کرس ووکس (50 رن پر پانچ وکٹ) اور اسٹورٹ براڈ (36 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت میزبان انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز منگل کو ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیتنے کے ساتھ وزڈن ٹرافی پر قبضہ کرلیا ہے۔

England beat West Indies by 269 runs to win third Test and series
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 269رنز سے ہراکر وزڈن ٹرافی جیتی
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:48 PM IST

کورونا کی وبا کی وجہ سے 117 دن طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی اس سیریز سے واپسی ہوئی تھی ۔ کورونا کی وجہ سے بغیر کسی شائقین اور کچھ نئے ضوابط کے ساتھ کھیلی جانے والی اس سیریز میں انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد ایک شاندار واپسی کی تھی اور اگلے دو ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے 20 سال پرانی تاریخ کو دہرادیا۔

براڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کیں اور ایلیٹ کلب میں اپنا نام درج کرالیا ۔ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے چوتھے تیز گیند باز اور مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے۔ براڈ نے اپنے 140 ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

انگلینڈ نے میچ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز 226 رن پر دو وکٹ پر ڈکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کے سامنے 399 رنز کا بہت مشکل ہدف رکھا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن اسٹمپ کے وقت دو وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے تھے۔ چوتھے دن مسلسل بارش کی وجہ سے سارا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا اور ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی تھی۔ووکس اور براڈ نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کو آخری دن صرف 129 رنز پر ڈھیر کردیا اور انگلینڈ کو سیریز میں فاتح بنادیا۔

سال 2000 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلینڈ نے سیریز 3-1 سے جیتی تھی اور اس بار پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد سیریز 2-1 سے جیت لی ۔براڈ نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے ساتھ میچ میں اپنی 10 وکٹیں مکمل کیں۔ براڈ کو پہلے ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا تھا لیکن جب انہیں دوسرے ٹیسٹ میں موقع ملا تو دوسرے میچ میں انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور تیسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹ کے ساتھ سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے میچ میں بھی ایک دھماکہ خیز 62 رن بنائے۔

براڈ کے کیریئر میں یہ تیسرا موقع ہے جب انہوں نے کسی ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ میں براڈ کی تیسری بہترین کارکردگی ہے۔تیسرے میچ میں براڈ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا اور انگلینڈ کی جانب سے انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ملا۔ روسٹن چیس کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔انگلینڈ کے لئے یہ پانچواں موقع ہے کہ انہوں نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے وزڈن ٹرافی جیت لی۔ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ سے گذشتہ ہوم سیریز جیت کر وزڈن ٹرافی جیتی تھی۔

یہ آخری موقع ہے جب دونوں ممالک کے مابین وزڈن ٹرافی کے لئے ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ۔ دونوں ممالک کے مابین اگلی ٹیسٹ سیریز رچرڈز ،بوتھم ٹرافی کے لئے کھیلی جائے گی۔آخری دن صبح کے اجلاس میں انگلینڈ نے ونڈیز کی تین وکٹیں حاصل کرکے فتح کی سمت قدم بڑھادیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی پانچ وکٹوں میں سے براڈ نے تین اور ووکس نے دوحاصل کی تھیں ۔ پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لینے والے براڈ نے تیسرے روز ہی دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔براڈ نے صبح کواوپنر کریگ بریتھویٹ کو ایل بی ڈبلیو کر کے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی اور 500 وکٹیں بھی مکمل کیں۔ بریتھویٹ کی وکٹ 45 کے اسکور پر گری۔ بریتھویٹ نے 44 گیندوں میں 19 رنز کی اننگز میں تین چوکے لگائے۔

ووکس نے شائی ہوپ کو براڈ کے ہاتھوں اور شمارا بروکس کو وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ہوپ نے 38 گیندوں پر 31 رنز میں چھ چوکے لگائے جبکہ بروکس نے 33 گیندوں پر 22 رنز میں تین چوکے لگائے۔ لنچ کے وقت روسٹن چیس پانچ اور جرمین بلیک ووڈ تین رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔دوپہر کے کھانے کے بعد چیس رن آؤٹ ہوگئے ۔ چیس صرف سات رنز بنا سکے۔ چیس کی وکٹ 87 کے اسکور پر گری۔ کپتان جیسن ہولڈر 13 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ہولڈر 99 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ووکس نے شین ڈواریچ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ ڈواریچ نے آٹھ رنز بنائے اور ان کی وکٹ 117 پر گری۔ دو رنز کے بعد ووکس نے راخیم کارن وال کو آؤٹ کرکے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔براڈ نے بلیک ووڈ کو وکٹ کے پیچھے بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرا کر 129 رنز پر ونڈیز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ بلیک ووڈ نے 48 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ ونڈیز کی دوسری اننگز 37.1 اوور میں سمٹ گئی۔ووکس نے 11 اوورز میں 50 رن پر پانچ اور براڈ نے 8.1 اوورز میں 36 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

براڈ نے میچ میں چوتھی وکٹ کے ساتھ 10 وکٹیں مکمل کیں اور چوتھی اننگز میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہ چوتھی اننگز میں براڈ کی 79 ویں وکٹ تھی اور چوتھی اننگز میں 78 وکٹیں لینے کا اینڈرسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.