انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال کرکٹ نہ ہونے پر بورڈ کو 38 کروڑ پونڈ کا نقصان ہو سکتا ہے۔
انگلینڈ میں گزشتہ دو اپریل سے کرکٹ سیزن کی شروعات ہونی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور جولائی سے پہلے یہاں مقابلے شروع ہونا مشکل ہیں ۔
ہیریسن نے کہاکہ کرکٹ میچ نہ ہونے کے سبب ہمارے اندازے کے مطابق قریب 38 کروڑ پونڈ کا نقصان ہوسکتا ہے جو ہمارے لئے انتہائی خراب صورت حال پیدا کر دے گا۔
یہ ہمارے تمام پیشہ ورانہ کلبوں اور ای سی بی کے 800 دنوں کے کرکٹ کے نقصان کے برابر ہوگا۔یہ ہماری تاریخ کا سب سے مشکل مالیاتی بحران ہے۔