کرکٹ کی جانی مانی ہستی ڈاکٹر احمد تميم کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی لیگ کرکٹ کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے جبکہ انل پاسی کو کنوینر بنایا گیا ہے۔
اس کمیٹی کے ارکان میں راجیو ملہوترا، گورو ستکار سنگھ سوڈھی، نریندر کمار شرما، سنجیو بالی، انل مہرا اور ونود شرما کو شامل کیا گیا ہے۔
لیگ کے موثر طریقے سے چلانے کے لئے ڈی ڈی سی اے کی سپریم کونسل کے تین ارکان جوائنٹ سکریٹری راجن منچدا اور رکن آلوک متل اور رینو کھنہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کمیٹی ان ارکان سے ہدایات اور حمایت لے سکتی ہے۔
پرمود سود اور کےکے تیواری کو ڈی ڈی سی اے کی امپائر اور اسکورنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈی ڈی سی اے نے اپنے جوائنٹ سکریٹری راجن منچدا کی منظوری سے سیزن 2019-20 کے لئے لیگ کرکٹ کمیٹی اور امپائر اور اسکورنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہاں جاری ڈی ڈی سی اے کی ایک ریلیز کے مطابق امپائر اور اسکورنگ کمیٹی کا صدر سابق بین الاقوامی امپائر ایس بنسل کو بنایا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ارکان میں مقامی امپائر پرمود سود، آر ڈی سنگھ اور کےکے تیواری کو شامل کیا گیا ہے۔