آج بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین جاری میچ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب دنیش کارتک کو آخری 11 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا۔
دنیش کارتک نے سنہ 2004 میں اپنے یک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا لیکن انہوں نے آج تک عالمی کپ کے ایک بھی میچ میں میدان میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا سکا تھا۔
حالاںکہ کارتک کو سنہ 2007 کے عالمی کپ میں 15 رکنی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں ایک بھی میچ میں آخری 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا جبکہ اس عالمی کپ میں بھارت پہلے ہی مرحلے میں بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا تھا۔
اس کے بعد کارتک سنہ 2011 اور سنہ 2015 عالمی کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے تھے لیکن انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا اور رواں عالمی کپ میں انہیں دھونی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن اس عالمی کپ میں بھی انہیں سات میچوں تک انتظار کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ دنیش کارتک نے اپنے یک روزہ کریئر کا آغاز مہندر سنگھ دھونی سے پہلے کیا تھا، دنیش کارتک نے ستمبر 2004 میں یک روزہ کریئر کی شروعات کی تھی جبکہ دھونی نے اس کے تین ماہ بعد دسمبر 2004 میں کریئر کی شروعات کی تھی۔
بنگلہ دیش کے خلاف آج کے میچ میں دنیش کارتک کو کیدار جادھو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
حالاںکہ کارتک اپنے 15 سالہ کریئر میں مستقل طور پر ٹیم میں برقرار نہیں رہ پائے ہیں اور انہوں نے ابھی تک محض 91 یک روزہ میچ ہی کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 31.03 کے اوسط سے 1738 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کے نام ایک بھی یک روزہ سنچری نہیں ہے۔