ETV Bharat / sports

دھونی پچ کی کیفیت جاننے کے فن میں ماہر تھے: شیوکمار - اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی پچ پڑھنے کی صلاحیت کے نہ صرف کھلاڑی بلکہ پِچ کیوریٹر اور گراؤنڈ عملہ بھی قائل رہ چکا ہے۔

msd
msd
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 8:36 PM IST

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے پِچ کیوریٹر شیو کمار نے کہا کہ دھونی میں پچ پڑھنے کا ایک حیرت انگیز فن ہے۔

شیو کمار نے کہا کہ در حقیقت وہ(دھونی) پچ کے تکنیکی پہلوؤں پر بات کرتے تھے۔ مثال کے طور پر پچ پر آخری بار پانی کب دیا گیا تھا؟ پچ کی نمی کی سطح کیا ہے؟ پچ پر گھاس کی جڑیں کتنی ہیں یہاں تک کہ ان کو پچ کی مٹی کی کثافت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات ہیں۔

سال 2003 سے گرین پارک پچ کے ذمہ دار شیو کمار نے کہا کہ دھونی اس گراؤنڈ پر شاید چار میچ کھیل چکے ہیں۔ اسی گراؤنڈ میں ہی انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2008 میں اپنی کپتانی کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں ٹیم فاتح رہی تھی۔

پچ کیوریٹر نے کہا کہ دھونی میچ سے پہلے صرف دو بار پچ کا معائنہ کرتے تھے۔ ایک بار نیٹ کے دوران جب پچ کو حتمی شکل دینے کا عمل چل رہا ہوتا تھا اور ٹاس کے لیے جانے سے پہلے ایک بار وہ پچ کو قریب سے دیکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ گراؤنڈ عملہ کے ساتھ تھوڑا سا ہنسی مزاق بھی کرتے تھے لیکن پچ کے بارے میں معمولی تبصرے کے بعد وہ ٹاس کے لیے روانہ ہوجاتے تھے۔ تاہم ٹاس کے بعد میچ کا رخ بھارتی ٹیم کی جانب ہوجاتا تھا۔

شیوکمار نے مزید کہا کہ کئی بار ہم نے محسوس کیا کہ دھونی نے پچ کے موڈ کا اندازہ کرنے میں غلطی کی ہے۔ پچ کے بارے میں ان کے تبصرے کو ایسا محسوس ہوا لیکن میچ چلتے ہی ان کا اندازہ بالکل درست نظر آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.