ETV Bharat / sports

'دھونی پر سوال اٹھانا غلط'

سابق ویسٹ انڈیز فاسٹ بالر مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ بھارتی وکٹ کیپر بلے بازمہندر سنگھ پر سوال اٹھنا بالکل غلط ہے۔

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 10:53 PM IST

'دھونی پر سوال اٹھانا غلط'
'دھونی پر سوال اٹھانا غلط'

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی گذشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنا چاہتے تھے اور ان کا ماننا ہے کہ بین اسٹوکس کا دھونی کے عزم پر سوال اٹھانا سراسر غلط ہے۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب "آن فائر" میں بھارتی ٹیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا نے لیگ مرحلے میں برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے لئے جدوجہد کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اسٹوکس نے دھونی کی کوششوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جیت کے قوی امکانات کے باوجود دھونی بڑے شاٹس نہیں مار رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ نے ورلڈ کپ راؤنڈ روبن میچ میں بھارت کے خلاف 338 رنز کا بڑا اسکور حاصل کیا تھا اور ہندوستانی ٹیم 50 اوور میں پانچ وکٹوں پر 306 رن ہی بنا سکی تھی اور 31 رنز سے ہار گئی تھی۔ دھونی اس میچ میں 31 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ہولڈنگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ یہ میچ ایسا نہیں تھا جسے بھارت جیت سکتا تھا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ ٹیم جیتنے کی کوشش نہیں کرتی۔ میں نے یہ میچ دیکھا اور مجھے یہ محسوس نہیں ہوا کہ ہندوستان نے اس میچ میں اپنا 100فیصد نہیں دیا تھا۔ میں نے دھونی کا چہرہ دیکھا جو صاف کہہ رہا تھا کہ وہ یہ میچ جیتنا چاہتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ اپنی کتاب میں کچھ بھی لکھتے ہیں کیونکہ لوگ ان کی باتوں پر آزاد ہیں۔ جب یہ لوگ کتاب لکھتے ہیں تو انھیں اپنی کتاب میں ایسی باتیں کہنا پڑتی ہیں تاکہ وہ سرخیاں حاصل ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.