وقار نے یہ بات سابق بھارتی کپتان دھونی کی سالگرہ کے موقع پر کہی۔ 7 جولائی کو دھونی 39 سال کے ہونے جارہے ہیں۔ سابق فاسٹ بالر وقار نے گلوفنس چیٹ شو 'کیو 20' میں دھونی کی تعریف کی اور مداحوں کو بتایا کہ دھونی نے سابق کپتان گنگولی کی وراثت کو آگے بڑھایا اور ملک میں یادگار کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ گنگولی ہی تھے جنہوں نے بھارتی کرکٹ کی سمت اور حالت کو تبدیل کرنا شروع کیا اور دھونی نے اس کام کو آگے بڑھایا۔ وہ ورلڈ کپ چمپیئن ہیں اور دو ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔ میرے خیال میں انہوں نے ملک، کنبہ اور اپنے لئے ایک بہت اچھا کام کیا ہے۔
وقار نے بھارتی کرکٹ میں گنگولی کی بے پناہ شراکت سے اتفاق کیا ۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بطور کپتان دھونی ہمیشہ کے لئے بھارتی کرکٹ کی تصویر بدل چکے ہیں اور انہوں نے بطور کپتان اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی ایک عظیم کرکٹر ہیں۔ جس طرح انہوں نے ٹیم کو آگے بڑھایا اسے الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ وہ بہت اچھے اور بڑے کھلاڑی ہیں جو چیزوں کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھونی ایک حیرت انگیز شخص ہیں اور وہ ایک چھوٹے سے گاؤں سے آکر بھارتی کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی بلندی پر پہنچے ہیں۔ وہ اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اتنی بڑی ٹیم کی قیادت کرنا واقعی قابل تعریف ہے ۔
دھونی فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہیں اور گذشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں۔ اس سال وہ ایک بار پھر آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی قیادت کریں گے۔