رائٹ گزشتہ ایک سال سے صدر کے عہدے پر قابض ہیرالڈ روڈس کی جگہ لیں گے۔ جان رائٹ نے نیوزی لینڈ کے لئے 14 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے مقابلوں میں ٹیم کی کپتانی کی تھی اور وہ گھریلو اور بین الاقوامی ٹیموں کے بھی کوچ رہ چکے ہیں ۔
![جان رائٹ ڈربی شائر کلب کے صدر مقرر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6719476_john.jpg)
رائٹ سال 2000 کے آغاز میں بھارتی ٹیم کے چیف کوچ بھی رہے تھے اور وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے کوچ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
رائٹ نے ڈربی شائر کلب سے منسلک ہونے پر کہا کہ میں ڈربی شائر کلب کے ساتھ دل سے منسلک ہوں اور کلب کا صدر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے کلب کے ساتھ بطور کوچ اور کھلاڑی بہت اچھا وقت گزارا ہے ۔ میری یہی امید رہے گی کہ موجودہ ٹیم میدان پر جاری اچھی کارکردگی کرتی رہے۔