پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اشوک کمار (58) کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حملے میں زخمی ہونے والی رینا کی پھوپی اور ان کے کزن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ایک بھائی اور پھوپھا کی والدہ علاج کے بعد گھر لوٹ آئی ہیں۔ ادھر اس واقعے کے پیچھے 'کالا کچھا گینگ' کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس گروہ نے اس وقت حملہ کیا جب کنبے کے افراد گھر کی چھت پر سو رہے تھے۔
پولیس اور انتظامیہ پر اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اس وقت دباؤ بڑھ گیا جب پتہ چلا کہ متاثرین کا تعلق سریش رینا سے ہے۔ ہفتے کے روز ہی سریش رینا اپنا آئی پی ایل ٹور چھوڑ کر بھارت واپس آگئے تھے۔ یہ واقعے اس کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ اس طرح وہ پورے سیزن میں ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔