پی سی بی نے دلیل دی ہے کہ نومبر میں نسیم شاہ پاکستان کی سینئر ٹیم کے لئے ڈیبیو کر چکے ہیں، ایسے میں انہیں جونیئر ٹیم میں نہیں رکھا جا سکتا ہے، جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنی انڈر -19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر چکا تھا جس میں نسیم کا نام شامل تھا۔
16 سال 279 دن کی عمر کے نسیم آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں قدم رکھنے والے سب سے نوجوان کرکٹر بنے تھے، انہوں نے برسبین میں پاکستان کے لیے پہلے ٹیسٹ میں قدم رکھاتھا۔
انہوں نے اس کے بعد سے دو اور ٹیسٹ کھیلے ہیں اور کراچی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ لئے تھے جس میں پاکستانی ٹیم 263 رنز سے جیت رہی تھی اور سیریز بھی جیتی تھی۔
انڈر -19 ورلڈ کپ اور پاکستان کی سینئر ٹیم کی میزبانی میں بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے پروگرام کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اپنے اسٹار نوجوان گیندباز کو جونیئر ٹیم سے ہٹا لیا ہے۔
پی سی بی کے ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا، "آئی سی سی انڈر -19 ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بنانے کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔ نسیم نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کے طور پر ڈیبیو کیاہے۔ پی سی بی نے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں جونیئر ٹیم سے ہٹا لیا ہے تاکہ ان کی جگہ دیگر کسی کھلاڑی کو عالمی کپ میں اترنے کا موقع مل سکے۔
"
وسیم خان نے کہاکہ نسیم کے ہٹنے سے اگرچہ پاکستان کے آئی سی سی انڈر -19 ورلڈ کپ میں مضبوطی سے چیلنج پیش کرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ہمارے سلیکٹروں نے عالمی کپ کے لئے ایک مضبوط ٹیم اتاری ہے جن میں تجربہ کی کوئی کمی نہیں ہے اور چیلنج رکھنے کو تیار ہے۔
"
انہوں نے کہا، "نسیم اب پاکستان کی ٹیم میں برقرار رہیں گے اور گیندبازی کوچ وقار یونس کی رہنمائی میں تیاری کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے بھی دستیاب رہیں گے۔
سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
اس سے قبل محمد وسیم جونیئر انڈر 91 ایشیا کپ اور دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں فاسٹ باؤلر نے دونوں ایونٹس میں 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دورہ سری لنکا میں محمد وسیم جونیئر نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
17جنوری سے 9 فروری تک جاری رہنے والے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم پہلا میچ اسکاٹ لینڈ، دوسرا زمباوے اور گروپ مرحلے میں تیسرا اور آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھی ہاردک سربیا کی اداکارہ نتاشا کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے رشتے میں ہیں۔ 26 سال کے پانڈیا پیٹھ کی چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر ہیں اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر رہے۔ پانڈیا نے اکتوبر میں اپنی پیٹھ کی سرجری کرائی تھی۔
پانڈیا چوٹ کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف بھی آئندہ گھریلو سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے لیکن بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے انہیں ہندوستان اے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ نوجوان آل راؤنڈر نے گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں آخری بار ہندوستان کی جانب سے کھیلا تھا۔
: