لینڈل سیمنس (ناٹ آؤٹ 91 رن) کی بہترین اننگز اور کیرون پولارڈ اور ڈیون براوو کی گیند بازی سے ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں نو وکٹ کی فتح کے ساتھ سریز 1-1 سے برابر کر لی۔
ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا میچ بغیر نتیجہ منسوخ رہا تھا جبکہ پہلے میچ میں آئرلینڈ نے جیت درج کی تھی۔
فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور آئرلینڈ کو 19.1 اوور میں 138 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز نے 11 اوور میں ایک وکٹ پر 140 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
سیمنس نے 40 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور 10 زبردست چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 91 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لوئیس نے 25 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر 46 رنز بنائے۔
آئر لینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے 36 رنز کی واحد بڑی اننگز کھیلی۔
آئیر لینڈ نے ایک وقت دو وکٹ 74 رن پر گنوائے لیکن باقی آٹھ وکٹ صرف 64 رن پر گنوا دیئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ نے 17 رن پر تین وکٹ اور براوو نے 19 رن پر تین وکٹ نکالے۔
لینڈل سیمنس مین آف دی سیریز اور پولارڈ مین آف دی میچ بنے۔