ETV Bharat / sports

فیلڈنگ میں اب بھی بہتری کی ضرورت

کرکٹ ٹیم انڈیا نے دوسرے یک روزہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح حاصل کرکے سیریز 1۔1 سے برابر کرلی ہے لیکن کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ ٹیم کو اب بھی اپنی فیلڈنگ میں سدھار لانے کی کافی ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Dec 19, 2019, 7:38 PM IST

شعبہ فیلڈ میں اب بھی بہتری کی ضرورت
شعبہ فیلڈ میں اب بھی بہتری کی ضرورت

بھارت نے دوسرے یک روزہ میں پانچ وکٹ پر 387 رنوں کا بڑا اسکور بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز سے 107 رنوں سےمیچ جیت کر سیریز میں 1۔1 کی برابری حاصل کرلی ہے۔

اس میچ میں لوکیش راہل اور روہت شرما نے سنچریاں لگائیں جبکہ کلدیپ یادو نے ہیٹ ٹرک سے سیریز برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ نے میچ کے بعد کہا ’’ آخر ی تین میچوں میں ہم نے دو میں پہلے ہاف میں بلے بازی کی، لیکن دوسرے ہاف میں بلے بازی کرنے سے بھی ہمیں کوئی دشواری نہیں ہے۔ ہم سرفہرست ٹیموں میں ہے اور ہدف کا تعاقب کرنے میں بھی ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ بطور کپتان مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ ہم نے ٹاس ہارنے کے بعد بھی اچھی بلے بازی کی جو ظاہر کرتا ہے کہ ہم ٹاس پر منحصر نہیں ہیں۔

شعبہ فیلڈ میں اب بھی بہتری کی ضرورت
شعبہ فیلڈ میں اب بھی بہتری کی ضرورت

کپتان نے کہا ’’ہمیشہ 50۔40 رن فاضل بنانا اچھا ہوتا ہے ۔ روہت اور لوکیش نے زبردست بلے بازی کی اور افتتاحی شراکت داری نے میچ کو الگ موڑ دے دیا۔ شریس اور رشبھ نےبھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ میں ہمارے بلے بازوں نے 34 ہ باؤنڈریاں لگائیں اور ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم بغیر کسی خوف کے کرکٹ کھیلیں جو ابھی ضروری ہے۔

تاہم بھارتی کپتان نے ٹیم کی کمزور فیلڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’’ٹیم کو ہر شعبہ میں اعلی سطح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ تجزیہ ہمیشہ وکٹ کیپر اور گیند بازوں پر منحصر ہوتا ہے۔

لیکن میں خوش نہیں ہوں جس طرح ہم نے ریویو لیا۔ کیچ لینے میں بھی ہم نے مستعدی نہیں دکھائی۔ ہمیں میدان پر بہتر طریقے سے فیلڈنگ کرنی ہوگی۔ ہم نے جس طرح سے کیچ چھوڑے ہم ویسا دوبارہ نہیں کرسکتے ہیں۔

خراب فیلڈنگ کی وجوہات پر وراٹ نے کہا ’’ہم دنیا کی مضبوط فیلڈنگ ٹیموں میں ہیں۔ فیلڈنگ صرف گیند کو حاصل کرنے کے بارے میں ہے ۔ جب تک ہم اس سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے ہماری فیلڈنگ مضبوط رہے گی۔

بلے بازی آرڈر میں چوتھے نمبر کے تیئں وراٹ نے کہا ’’اگر کسی کھلاڑی کو مسلسل چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے کو نہیں ملتی ہے تو اس سے مدد نہیں ملے گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان بلے باز شريس ایر اس نمبر پر اچھا کھیل رہے ہیں‘‘۔

ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کو 159 رن بنانے کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا ۔ روہت نے میچ کے بعد کہا ’’چینئی میں شکست کے بعد ہمارے لئے یہ فتح بہت ضروری ہے۔

ہمیں مل کر مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی تاکہ ہم اچھا آغاز کرسکیں۔ راہل نے بھی شاندار بلے بازی کی وہ بہت باصلاحیت ہیں۔ وکٹ کے درمیان ہماری دوڑ بہت اچھی نہیں تھی لیکن ہمیں اس شراکت داری سے کافی ترغیب ملی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.