ETV Bharat / sports

فرنٹ فٹ نو بال کی نگرانی کرے گا تھرڈ امپائر

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 10:09 PM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعہ کو پہلے ٹی -20 مقابلے کے ساتھ شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں فرنٹ فٹ نو بال کی نگرانی تھرڈ امپائر کرے گا۔

فرنٹ فٹ نو بال کی نگرانی کرے گا تھرڈ امپائر
فرنٹ فٹ نو بال کی نگرانی کرے گا تھرڈ امپائر

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میدان کے دیگر تمام فیصلوں کے لئے میدانی امپائر ذمہ دار رہیں گے جبکہ تھرڈ امپائر فرنٹ فٹ نو بال کے لئے ہر گیند کی نگرانی کرے گا۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہاکہ اگر فرنٹ فٹ کو لے کر کوئی نو بال ہوتی ہے تو تھرڈ امپائر میدانی امپائر کو اس بارے میں مطلع کرے گا اور وہ اسے نو بال قرار دے گا۔میدانی امپائر فرنٹ فٹ نو بال کو تھرڈ امپائر سے مشورہ لئے بغیر اشارہ نہیں کرے گا۔

آئی سی سی نے ساتھ ہی کہاکہ اگر تھرڈ امپائر تصاویر کی بنیاد پر نو بال دینے میں شک میں رہتا ہے تو شک کا فائدہ بولر کو ملے گا۔اگر بلے باز ایسی کسی گیند پر آؤٹ ہو جاتا ہے جو بعد میں تھرڈ امپائر کی طرف سے نو بال قرار دی جاتی ہے تو بلے باز کو اپنی اننگز دوبارہ شروع کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے ۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم نے کہاکہ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ شک کا کوئی بھی فائدہ بولر کے پاس رہتا ہے اور اگر تاخیر سے میدانی امپائر کو نو بال کی اطلاع دی جاتی ہے تو میدانی امپائر آؤٹ ہونے کے فیصلے کو منسوخ کر اسے نو بال قرار دے گا۔

یہ دوسرا موقع ہے جب آئی سی سی فرنٹ فٹ نو بال پر ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔پہلی بار 2016 میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز میں اس کا استعمال کیا گیا تھا۔

آئی پی ایل بھی اپنے 2020 کے ایڈیشن میں نو بال کی نگرانی کے لئے اضافی ٹی وی امپائر کے استعمال پر غور کر رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.