پورٹ ایلزبیتھ کے سینٹ جارج پارک گراؤنڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراویلی اور سیبلے نے ٹھوس شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 70 رنوں کی شراکت داری کی۔
ڈوم سیبلے 36 رن بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوگیے۔اس کے بعد جیک کراویلی بھی 44 رنوں کے انفرادی اسکور پر نورٹجے کی گیند پر ون ڈرڈیویسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگیے۔
جو ڈینلی 25 رنوں کے انفرادی اسکور پر کیشب مہاراج کے شکار بنے ۔اس وقت انگلینڈ کا اسکور تین وکٹوں پر 134 رن تھا۔
کپتان جوروٹ 27 رن بنا کر کایگسو ربادا کے دوسرے شکار بنے۔ اس وقت انگلینڈ کا اسکورچاروکٹوں کے نقصان پر 148 اسکور تھا۔
پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 224 رن بنالئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کایگسو ربادا کو دووکٹ جبکہ نورٹجے اور کیشب مہاراج کو ایک ایک وکٹ ملا۔