ETV Bharat / sports

'سوروگنگولی پہلے ہی دھونی کااحسان اتار چکے ہیں' - دھونی کا قرض اتارنے کا موقع چوک گئے گنگولی

ایک وقت تھا جب مہندر سنگھ دھونی ٹیم انڈیا کے کپتان تھے اور انہوں نے سورو گنگولی کو ان کے آخری ٹیسٹ کے آخری دن بھارت کی کپتانی سنبھالنے کا عزت واحترام کے ساتھ الوداع کہنے کا موقع دیا تھا

'سوروگنگولی پہلے ہی دھونی کااحسان اتار چکے ہیں'

author img

By

Published : Jan 16, 2020, 10:41 PM IST

لیکن آج سوروگنگولی بی سی سی آئی کے صدر ہیں اور وہ 2008 میں اپنے آخری میچ میں دھونی سے ملے قرض کو اتارنے سے چوک گئے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2019-2020 کے لئے سنٹرل کانٹرکٹ کی فہرست جاری کی ہے جس میں دھونی کو کسی بھی گریڈ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔

'سوروگنگولی پہلے ہی دھونی کااحسان اتار چکے ہیں'
'سوروگنگولی پہلے ہی دھونی کااحسان اتار چکے ہیں'

وہ گزشتہ سال تک پانچ کروڑ روپے کے ’اے‘ گریڈ میں شامل تھے۔ دھونی 2019 میں جولائی میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹ کے میدان سے پوری طرح سے باہر چل رہے ہیں اور انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

بھارتی کوچ روی شاستری نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر دھونی اس سال آئی پی ایل سیشن میں اچھی کارکردگی کرتے ہیں تو ان کے لیے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ کا راستہ کھل سکتا ہے.

لیکن سورو گنگولی کی صدارت والی بی سی سی آئی نے دھونی کو سنٹرل کانٹرکٹ سے باہر کرکے ان کے کسی بھی طرح کی واپسی کا راستہ بند کر دیا ہے۔

اگرچہ بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی سنٹرل کانٹرکٹ لسٹ میں نہیں ہے لیکن وہ اس مدت میں بھارت کی جانب سے کھیلتا ہے تو وہ خود بخود معاہدہ کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

دھونی کو معاہدہ کی فہرست سے باہر کئے جانے سے دھونی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ قومی سلیکٹر ایم ایس کے پرساد پہلے ہی دھونی کے کافی خلاف ہیں اور سلیکشن کمیٹی اور مکمل ٹیم انتظامیہ رشبھ پنت کو ٹیم میں برقرار رکھنے پر اپنا زور لگائے ہوئے ہے

بھارت کو دو مرتبہ عالمی کپ جتانے والے دھونی کو اس طرح سنٹرل کانٹرکٹ سے باہر کئے جانے کے بعد سے وہ واقعہ یاد آ جاتا ہے جب دھونی نے سوروگنگولی کو ان کے آخری ٹیسٹ کے آخری دن بھارت کی کپتانی سنبھالنے کا موقع دیا تھا۔ بات 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ کی ہے۔

گنگولی کا یہ آخری ٹیسٹ تھا، انہوں نے چار ٹسٹ میچوں کی اس سیریز سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ ان کی آخری سیریز ہوگی۔

گنگولی سیریز کے چاروں ٹسٹ میچون میں کھیلے اور انہوں نے کل 324 رن بنائے۔گانگولی نے ناگپور میں اپنے آخری ٹیسٹ میں 85 اور صفر رن بنائے تھے۔

آخری ٹیسٹ میں بھارت کو جیت کے لیے ایک وکٹ کی ضرورت تھی اور جب بھارتی ٹیم اس میچ میں آخری بار میدان پر قدم رکھ رہی تھی تو دھونی نے حیرت انگیز طو رپر گانگولی پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت میں ٹیم کو میدان پر لے جائیں اور اپنے حساب سے فیلڈنگ کرائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.