ناٹ آؤٹ 58 رن کی نصف سنچری اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا خطاب جیتنے والے شريس ایئر نے کہاکہ غیر ملکی زمین پر میچ جیتنا واقعی اچھا تجربہ ہے اور ناٹ آؤٹ رہ کر میچ ختم کرنا اور بھی خوشگوار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے جلد ہی وکٹ گنوا دیئے تھے اور ٹیم کو بڑی شراکت کی ضرورت تھی۔
بھارتی بلے باز کاکہنا ہے کہ ہمیں پتہ تھا کہ ہم یہاں اسکور بنا سکتے ہیں کیونکہ یہ چھوٹا میدان ہے۔ ٹیم آگے کے میچوں میں بھی ایسے ہی حمایت کی امید کرتی ہے۔
میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ آج کے مقابلے میں بہت مثبت باتیں بھی ہوئیں۔ یہاں ہدف کا دفاع تھوڑا مشکل ہے کیونکہ اس پچ پر تھوڑی ا وس ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ تھا کہ ٹیم کو اس پچ پر 200 سے زیادہ کا اسکور بنا نا ہوگا لیکن مقابلے کو جیتنے کا کریڈٹ مکمل طور پر بھارت کو جاتا ہے۔
کے ایل راہل اور سرئش ایئر کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے نیوزین لینڈ کو پہلے ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں چھ گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آ کلینڈ میں کھیلے گیے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنوں کے ہمالیائی ہدف کو بھارت نے 19 ویں اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 204 رن بنا کر حاصل کرلیا۔