ETV Bharat / sports

'راہل اور روہت کی وجہ سے جیت ملی' - بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ

وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں فتح کے ساتھ ٹوئنٹی 20 سریز اپنے نام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور روہت شرما اور لوکیش راہل کی بلے بازی کی جم کر تعریف کی ہے۔

'راہل اور روہت کی وجہ سے جیت ملی'
'راہل اور روہت کی وجہ سے جیت ملی'
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 8:04 PM IST

بھارت نے دو بارکے ٹی -20 چمپئن ویسٹ انڈیز کو ممبئی کے وانكھیڑے میدان پر سیریز کے آخری میچ میں 67 رنز سے شکست دے کر سریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ نے اس میچ میں ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی سریز بھی بنے۔

اپنی شادی کے دو برس پورے کرنے کا جشن سریز جیت کے ساتھ منانے پر پرجوش دکھائی دے رہے وراٹ نے کہاکہ میری شادی کو دو سال پورے ہو گئے ہیں اور میرے لئے یہ بہت ہی خاص دن ہے۔ اس لئے یہ میرے لئے ڈبل جشن ہو گیا ہے۔

وراٹ نے میچ کو لے کر کہاکہ ہم نے بہت بار اس بارے میں بات کی تھی۔ ہمارے لیے میدان پر جاکر اپنے منصوبوں کو لاگو کرنا اہم تھا جو ہم نے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ ہمارے اوپنروں نے اچھی ابتدا دلائی اور میرے پاس اس میچ میں میدان پر کچھ مختلف کرنے کا موقع تھا، جو عام طور پر میں نہیں کرتا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں کچھ اسمیشس کھیلوں گا جو پہلے سے میرے دماغ میں تھا۔ وراٹ نے 29 گیندوں میں چار چوکے اور سات چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 70 رن بنائے۔

انہوں نے بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ میں ہر شکل میں شراکت دے سکتا ہوں۔ میری ذمہداری اہم ہے کیونکہ مجھے دو ذمہداری ادا کرنی ہوتی ہیں ۔ آپ کو مڈل آرڈر میں جاکر اچھا کھیلنے کے لیے اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔

کپتان نے کہاکہ مڈل آرڈر میں دو ایسے کھلاڑی تھے جنہیں معلوم ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ راہل اور روہت نے میچ میں بہترین کردار ادا کیا جو سب سے اہم ثابت ہوا۔

اس سے پہلے تو ہم یہی سوچ رہے تھے کہ پہلے بیٹنگ کرنی بھی چاہیے یا نہیں۔ لوکیش راہل نے میچ میں 91 رنز اور اوپنر روہت نے 71 رن کی اننگز کھیلی اور پہلے وکٹ کے لئے 135 رن کی شراکت سے ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی تھی ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.