آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے پیچھے چل رہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور اس کےتیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ سڈنی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ سے ہاتھ میں فریکچر ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
![بولٹ سڈنی ٹیسٹ سے باہر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5524263_boult.jpg)
بولٹ میلبورن کرکٹ میدان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک کی تیز گیند براہ راست گلووز پر آکر لگی تھی جس کے بعد چائے کے وقفہ کے دوران ان کے ایکسرے کرنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔
بولٹ کو چار ہفتے کے آرام کے لئے کہا گیا ہے حالانکہ انہوں نے اسپتال سے آنے کے بعد نو اوور بھی ڈالے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے ترجمان نے کہاکہ تیسرے دن چائے کے وقفہ کے دوران ان کے ایکسرے کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ چوٹ پر قابو پانے کے لئے انہیں چار ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
زخمی بولٹ کی جگہ ٹیم میں دوسرے کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بائیں ہاتھ کے گیندباز اس سے پہلے پہلا ٹیسٹ میچ بھی زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے اگرچہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ تک وہ فٹ ہو گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو یہ دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے اس سے پہلے تیز گیند باز لكي فرگوسن زخمی ہوکر 16 رکنی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ آسٹریلیا دورے کے بعد نیوزی لینڈ کا سامنا جنوری اور فروری میں فارم میں چل رہی مضبوط ہندستان سے ہے۔