گلین فلپس (65) کی شاندار نصف سنچری سے نیوزی لینڈ اے نے بھارت اے کے خلاف دوسرے غیر تسلیم شدہ میچ کے پہلے دن جمعہ کے روز پانچ وکٹ پر 276 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا۔
![بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5991629_newzealand.jpg)
نیوزی لینڈ نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم کے ٹاپ آرڈر کے تمام بلے بازوں نے رن جمع کئے۔ فلپس نے 80 گیندوں پر 65 رنز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
کپتان اور سلامی بلے باز ہامش ردرفورڈ نے 79 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن، ول ینگ نے 26 رنز، رچن رویندر نے 12 رنز، اور ٹم سيفرٹ نے 30 رن بنائے۔
![بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5991629_siraj.jpg)
اسٹمپ پر وکٹ کیپر ڈین کلیور 115 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 46 اور ڈیرل مشیل نے 97 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنا کر کریز پر ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 90 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 276 رن بنا لئے ہیں
![بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے 5 وکٹوں پر 276 رن](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5991629_avesh-khan.jpg)
انڈیا اے کی جانب سے محمد سراج نے 58 رن پر دو وکٹ اور اویس خان نے 57 رن پر دو وکٹ لئے۔ شہباز ندیم کو 54 رن پر ایک وکٹ ملا۔