ETV Bharat / sports

بھارت ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ

حیدرآباد کے علاقے اوپل میں واقع راجیوگاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چھ دسمبر کو میزبان بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

جمعہ کو ہند۔ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20میچ

author img

By

Published : Dec 1, 2019, 8:10 PM IST

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر و بھارتی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی زیر قیادت اس میچ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

ویسٹ انڈیز بھارت کے دورہ پر ہے اور تین ٹی 20 میچز کے علاوہ اتنے ہی ونڈے انٹرنیشنلز بھی کھیلیں گی۔ حیدرآباد میں کھیلا جانے والا یہ ٹی 20 میچ دراصل 11 دسمبر کو طئے تھا۔

تاہم ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر ایچ سی اے نے سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی سے اتفاق کر لیا۔ اوپل اسٹیڈیم میں یہ دوسرا موقع ہوگا جب کوئی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

بہرحال پچھلی مرتبہ 2 برس قبل یہاں اکتوبر 2017ء میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ٹی 20 میچ پوری طرح بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ تین میچس کی سیریز کا یہ اہم اور فیصلہ کن میاچ تھا کیونکہ دونوں ٹیمیں ایک‘ ایک مقابلہ جیت چکی تھیں تاہم غیرموسمی بارش کی بناء پر کوئی گیند پھینکیں بغیر منسوخ کرنا پڑا تھا۔ محمد اظہر الدین اور ایچ سی اے کے دیگر عہدیداروں کو یہ امید ہے کہ اس مرتبہ یہ صورتحال نہیں ہوگی اور میچ مکمل کھیلا جائے گا اور کامیاب رہے گا۔

Intro:Body:

cricket 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.