ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کے کارٹر نے ایک اوور میں مارے چھ چھکے - نیوزی لینڈ کے کارٹر نے ایک اوور میں مارے چھ چھکے

نیوزی لینڈ کے نوجوان کرکٹر لیو کارٹرنے ٹی۔20 فارمیٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے مارنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بن گیے ہیں

نیوزی لینڈ کے کارٹر نے ایک اوور میں مارے چھ چھکے

author img

By

Published : Jan 6, 2020, 11:30 PM IST

لیو کارٹر ٹی -20 کرکٹ میں ایک اوور میں مسلسل چھ چھکے مارنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ٹی -20 کرکٹ میں یہ چوتھا موقع ہے جب کسی بلے باز نے ایک اوور میں مسلسل چھ چھکے مارے ہیں۔

کرکٹ تاریخ میں ایک اوور کی چھ گیند پر چھ چھکے لگانے والے کارٹر دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔کارٹر نے اتوار کو گھریلو ٹی -20 ٹورنامنٹ میں کینٹربری ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ کیا۔

کارٹر نے ناردرن نائٹس کے خلاف میچ میں ایک اوور میں مسلسل چھ چھکے مارے۔ انہوں نے نائٹس کی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپن بولر اینٹن ڈیوسچ کے اننگز کے 16 ویں اوور میں مسلسل 6 چھکے مار کر یہ کارنامہ کیا۔

بین الاقوامی ٹی -20 میں ہندستان کے یوراج سنگھ کے نام مسلسل چھ چھکے لگانے کا ریکارڈ درج ہے۔یوراج نے سال 2007 میں آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں مسلسل چھ چھکے مارے تھے۔

ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے دیگر بلے بازوں میں ویسٹ انڈیز عظیم گیری سوبرس، ہندستان کے روی شاستری، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، انگلینڈ کے راس ونٹلي اور افغانستان کے حضرت اللہ ززئی شامل ہیں۔ونٹلي، یوراج اور ززئی نے یہ کارنامہ ٹی -20 میں کیا ہے جبکہ سوبرس اور شاستری نے فرسٹ کلاس میں اور گبز نے ون ڈے میں یہ کارنامہ کیا ہے۔

اس میچ میں کینٹربری کی ٹیم ناردرن نائٹس کی طرف سے دئے گئے 220 رن کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ناردرن نائٹس نے سات وکٹ پر 219 رن بنائے تھے۔کارٹر نے محض 29 گیندوں پر 70 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو 7 گیند باقی رہتے ہی 7 وکٹ سے جیت دلا دی۔ کینٹربری نے 185 اوور میں تین وکٹ پر 222 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.