ETV Bharat / sports

'دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی ہدایات پر کیسے عمل کرتے ہیں' - سری لنکا کے سابق

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی جب کورونا وائرس کے بعد کرکٹ دوبارہ شروع کرتے ہیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ہدایات پر کیسے عمل کرپاتے ہیں ۔

'دیکھنا دلچسپ کہ کھلاڑی ہدایات پر کیسے عمل کرتے ہیں'

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:23 PM IST

کورونا وائرس کا کھیلوں کی دنیا پر بڑا اثر پڑا ہے اور دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں رک چکی ہیں۔ دریں اثنا آئی سی سی نے کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر کھلاڑیوں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی نے بھی گیند بازوں کے ذریعے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے ایک پروگرام میں کہا کہ فاسٹ بولر ہو یا اسپنر اس نے بچپن سے ہی گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال کیا ہے۔ کرکٹ ایک ایسا سماجی کھیل ہے جہاں آپ زیادہ وقت ڈریسنگ روم میں گزارتے ہیں۔ آپ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

'دیکھنا دلچسپ کہ کھلاڑی ہدایات پر کیسے عمل کرتے ہیں'
'دیکھنا دلچسپ کہ کھلاڑی ہدایات پر کیسے عمل کرتے ہیں'

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت عام سی بات ہے۔ آپ کھیلنے کے لئے تیار ہوتے ہیں ، وارم اپ نہیں کرتے۔ آپ سب کام کرتے ہیں اور گھر چلے جاتے ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی ان تمام چیزوں پر کس طرح قابو پاتے ہیں۔

ادھر انگلینڈ ، آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے کرکٹرز نے سیفٹی پروٹوکول سے تربیت کا آغاز کیا ہے۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے مارچ سے کرکٹ بند ہے۔ اب آئی سی سی نے اس کی بحالی کے لئے کچھ رہنما اصول جاری کیے ہیں جن میں سماجی دوری کے قانون پر عمل کرنا اور گیند کو محفوظ اور جراثیم سے پاک رکھنا شامل ہے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے بھی گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ میرلبون کرکٹ کلب کے صدر سنگاکارا نے اسٹار اسپورٹس کرکٹ کنکٹڈ میں بتایا کہ گیند کو چمکانے کا عمل اسپنرز یا تیز بولروں کے لئے فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لیسے ممکن ہے کہ بغیر کسی مشق کے سیدھے کھیلنے آیا جائے اور خاموشی سے گھر جایا جائے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی ایسا کرنے کے اہل کیسے ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ میچ سے قبل الگ تربیتی کیمپ ، صحت ، درجہ حرارت کی جانچ اور کووڈ 19 ٹیسٹ کرانے کی ضرورت پر بھی غور کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیم سفر سے کم از کم 14 دن پہلے کوویڈ 19 سے پاک ہے۔ کرکٹ کے اعلیٰ ادارہ نے پریکٹس اور مقابلہ کے دوران ٹیسٹ کے مناسب منصوبوں کی تیاری کی بھی سفارش کی۔ عالمی وبا پھیلنے کے بعد سے ہی کرکٹ کی سرگرمیاں رک گئیں ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھی خطرے کی زد میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.