نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی -20 اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لوکیش راہل کرناٹک کی جانب سے بنگال کے خلاف 29 فروری سے شروع ہونے والے رنجی ٹرافی سیمی فائنل مقابلے میں کھیلنے اتریں گے۔
![بنگال کے خلاف سیمی فائنل میں کے ایل راہل کرناٹک کی نمائندگی کریں گے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6201815_kl.jpg)
کرناٹک اور بنگال کے درمیان 29 فروری سے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں رنجی ٹرافی کا سیمی فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔اس سے پہلے راہل نے جموں و کشمیر کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلے میں انہیں آرام دینے کی اپیل کی تھی۔لیکن اب وہ سیمی فائنل کے لئے دستیاب ہیں۔
![بنگال کے خلاف سیمی فائنل میں کے ایل راہل کرناٹک کی نمائندگی کریں گے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6201815_rahul.jpg)
اس سے پہلے کرناٹک کی ٹیم میں منیش پانڈے شامل ہو گئے تھے اور اب راہل کے آنے سے ٹیم کافی متوازن ہو گئی ہے۔
گزشتہ رنر اپ سوراشٹر کا ایک اور سیمی فائنل میں مقابلہ گجرات سے راجکوٹ میں ہوگا۔گجرات کی جانب سے جہاں پارتھیو پٹیل ٹیم میں ہیں جبکہ سوراشٹر کی جانب سے جے دیو انادكٹ شامل ہیں۔
گجرات نے کوارٹر فائنل مقابلے میں گوا کے لیے 464 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی جبکہ کرناٹک نے جموں کشمیر کو 167 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔
سوراشٹر نے آندھرا کے خلاف پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور بنگال نے اڑیسہ کے خلاف پہلی اننگز کے برتری کی بنیاد پر آخری چار میں داخلہ حاصل کیا تھا۔
رنجی ٹرافی کا سیمی فائنل 29 فروری سے کھیلے جائیں گے۔ سوراشٹر اور گجرات اور کرناٹک اور بنگال کے درمیان سیمی فائنل مقابلے ہوں گے۔ فائنل نو مارچ سے کھیلا جائے گا۔