ETV Bharat / sports

'راہل دراوڈ میرے من پسند کپتان ' - بھارتی کرکٹ ٹیم

آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے راہل دراوڑ کو اپنا من پسند کپتان قرار دیتے ہوئے اس حقیقت کا انکشاف کیا کہ کیوں سورو گنگولی انہیں آسٹریلیا کے دورے پر لےجانے کے حق میں نہیں تھے۔

'راہل ڈراویڈ میرے من پسند کپتان '
'راہل ڈراویڈ میرے من پسند کپتان '
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:19 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے 2003-04 میں 19 سال کی عمر میں آسٹریلیائی دورے کی شروعات کی تھی۔ اس تیز بولر کو پوری جوش اور رفتار سے گیند پھینکتے ہوئے خوشی محسوس ہوئی۔

پٹھان نے اسٹیو وا اور ایڈم گلکرسٹ جیسے تیز بلے بازوں کو تیز اور سوئنگ کے ساتھ آؤٹ کیا۔ حال ہی میں ایک نیوز چینل پر عرفان پٹھان نے بتایا کہ جب ٹیم کو آسٹریلیائی دورے کے لئے منتخب کیا گیا تو اس وقت سورو گنگولی کا کیا رد عمل تھا۔

'راہل ڈراویڈ میرے من پسند کپتان '
'راہل ڈراویڈ میرے من پسند کپتان '

عرفان پٹھان نے 'اسپورٹس ٹاک' میں وہی بات بتائی تھی جو دورہ آسٹریلیائی ٹیم کے منتخب ہونے سے قبل گنگولی نے انہیں بتائی تھی۔ دراصل اس وقت آسٹریلیا ورلڈ چمپیئن تھا اور وہاں جانے والا کوئی بھی نیا بالر قبرستان جانے کے مترادف سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہی وجہ تھی کہ گنگولی مجھے لینے کے حق میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیائی ٹور واقعی سخت ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب 19 سال کا نیا کھلاڑی وہاں جاتا ہے۔ اس کے دل کی دھڑکن شدت اختیار کرتی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ دادا نے مجھے بتایا تھا کہ عرفان تم جانتے ہو کہ میں تمہیں لے جانا نہیں چاہتا تھا۔ میں نے آپ کو سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لے جانے سے انکار کردیا۔ اس لئے نہیں کہ میں نے آپ کو بالنگ کرتے نہیں دیکھا لیکن اس لئے کہ میں اس مشکل دورے میں 19 سال کے لڑکوں کو نہیں لے جانا چاہتا تھا۔ لیکن جب میں نے آپ کو دیکھا تو مجھے یقین ہوگیا کہ آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

عرفان نے سابق کپتان سورو گنگولی کی بھی اس حقیقت کی تعریف کی کہ انہوں نے میرے تمام کیریئر میں میرا ساتھ دیا۔ پٹھان نے کہا کہ دادا نے میرے تمام کیریئر میں میرا ساتھ دیا۔ دادا کے بارے میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ اگر وہ کسی کھلاڑی کو پسند کرتے ہیں تو وہ اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ کھلاڑی ٹیم کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے تو پھر وہ اس کا ساتھ دینے سے باز نہیں آتے۔

'راہل ڈراویڈ میرے من پسند کپتان '
'راہل ڈراویڈ میرے من پسند کپتان '

انہوں نے کہا کہ جب کوئی کپتان کسی نوجوان کھلاڑی کے پاس آتا ہے اور اس سے بات چیت کرتا ہے تو اسے اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ پھر آپ ان کا بہت احترام کرنا شروع کردیتے ہیں۔ آسٹریلیائی دورے کی اپنی یادوں کے بارے میں پٹھان نے کہا کہ میں وہاں اپنے بچپن کے رول ماڈل سے ملا۔ میرے دو رول ماڈل ہیں۔ وسیم اکرم اور کپل دیو۔

عرفان نے کہا کہ یہ دورہ یادگار تھا۔ اس دورے پر میں پہلی بار وسیم اکرم سے ملا تھا۔ کپل دیو کے بعد وسیم اکرم میرے رول ماڈل ہیں ۔ عرفان پٹھان نے 2003 میں اپنے کیریئر کے دوران کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 300 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سال انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا۔

ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بالر عرفان پٹھان نے حال ہی میں 2007 کے ورلڈ کپ میں ہندستان کے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں موجود ماحول کے بارے میں بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے تین میں سے دو میچ ہار چکے تھے ۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شکستوں نے ٹیم انڈیا کی مہم کو روک دیا۔ بظاہر اس سے ڈریسنگ روم میں مایوسی کی فضا پیدا ہوگئی۔ تب سچن تندولکر اور وریندر سہواگ نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرنا شروع کردی۔ اس دوران راہل دراوڑ ہی تھے جنہوں نے دھونی اور ہم سب کے حوصلے بلند کیے۔25 ٹیسٹ اور 79 ون ڈے میچوں کی کپتانی کرنے والے راہل دراوڑ کے بارے میں عرفان نے کہا کہ 2007 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کے باہر ہونے کے بعد صرف دراوڑ نے ہی دھونی کے حوصلے بلند کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2007 میں ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے تین دن بعد ہم سب مایوس کمرے کے باہر بیٹھے تھے۔ پھر دراوڑ نے ہمیں بلایا اور ہم سب 300 کے نام سے ایک فلم دیکھنے گئے۔

انہوں نے دلاسہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہے۔ آپ نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور آئندہ بھی کھیلیں گے۔ یہ خراب تھا کہ ہم ہار گئے۔ ابھی آپ اور دھونی کو ہندوستان کے لئے بہت کرکٹ کھیلنی ہے۔ راہل کے الفاظ سے ہمیں لگا کہ ہم مرنے کے بجائے زندہ ہیں۔

ورلڈ کپ 2007 میں ٹیم کے باہر ہونے کے بعد راہل دراوڑ کی کپتانی کے بارے میں زیادہ بات نہیں ہوئی تھی۔ اس کے باوجود ان کی کپتانی میں ہندوستان نے انگلینڈ میں 21 سال بعد سیریز جیت لی اور 2006 میں جنوبی افریقہ میں پہلا ٹیسٹ جیتا۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے رنز کے تعاقب میں لگاتار 17 میچ جیتے۔ ان ساری چیزوں کے پیش نظر عرفان نے راہل دراوڑ کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی کپتان بتایا۔

انہوں نے مہندر سنگھ دھونی ، انل کمبلے اور سورو گنگولی پر راہل دراوڑ کا انتخاب کیا۔ عرفان نے کہا کہ بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ دادا میرے پہلے کپتان تھے۔ انل کمبلے نے ٹیم کی بہت زیادہ قیادت نہیں کی۔ دھونی نے کرکٹ میں سب کچھ حاصل کیا۔ لیکن میں راہل دراوڑ کے تحت کھیلنا پسند کرتا تھا ، کیوں کہ ان کی سربراہی میں بات چیت بہتر ہوتی تھی۔ وہ نہیں جانتے کہ دراوڑ کی سربراہی میں ٹیم نے رنز کا تعاقب کرکے یہ ریکارڈ جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.